ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : تیز رفتار کار کی ٹکر سے 1 شخص ہلاک - کئی راہگیر زخمی 

اڈپی : تیز رفتار کار کی ٹکر سے 1 شخص ہلاک - کئی راہگیر زخمی 

Mon, 10 Oct 2022 11:58:56    S.O. News Service

اڈپی ،10 ؍ اکتوبر (ایس او نیوز) بے پروائی سے چلائی جا رہی ایک تیز رفتار کار نے کئی راہگیروں کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے زخمی ہونے والوں میں ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دیکشیت جی راج نامی شخص نے کل آدھی رات کے وقت اڈپی - منی پال روڈ کی بالکل بائیں جانب بہت ہی بے پروائی اور تیز رفتاری سے اپنی کار دوڑائی ۔ اس دوران اس نے سنٹرل پارک ہوٹل کے قریب سمیت جیسوال، شمس العارف ہوکیو، لطیفل چودھری ، سکھدیب کارماکار اور ساہین ایس کے کو زخمی کر دیا ۔ پھر اس نے آگے جا کر ایک پارک کیے ہوئے آٹو رکشہ کو بھی ٹکر ماردی اور موقع پر سے فرار ہوگیا ۔ دوسری طرف اسپتال میں زیر علاج ساہین ایس کے نامی شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج صبح دم توڑ دیا ۔
    
حادثہ کا شکار ہونے والے رکشہ ڈرائیور سنتوش کولال کی شکایت پر منی پال پولیس اسٹیشن میں کیس  درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: